ایران ،روس ،افغانستان خواہش کا اظہارکرتے رہ گئے ،بیلا روس نے پاکستان کے ساتھ ملکر بڑا قدم اُٹھالیا

21  اکتوبر‬‮  2016

کو ئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران ،روس ،افغانستان خواہش کا اظہارکرتے رہ گئے ،بیلا روس نے پاکستان کے ساتھ ملکر بڑا قدم اُٹھالیا،پاک چین اقتصادی راہداری ایران روس اورافغانستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے ہاٹ کیک بن گیا، ایران کی منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش پر چین کی رضامندی کے بعد افغان سفیر نے منصوبے میں شمولیت کیلئے پاکستان کو واضح پیغام پہنچادیا تو دوسری جانب روس کی نظریں بھی اس منصوبے پر جمی ہوئی ہیں جبکہ بیلا روس نے تو ان تمام ممالک کو ہی پیچھے چھوڑ دیا اور عملی اقدامات بھی شروع کردیئے،پا کستان میں متعین بیلا روس کے سفیر مسٹر انڈری ایمو لو وچ نے کہا ہے کہ ان کا ملک پا ک چا ئنا اقتصا دی راہدا ری میں شریک ہو نے اور اسے استفا دہ حاصل کر نے کے لئے کا م کر رہا ہے یہ ایک بہت بڑا منصو بہ ہے جس پر نظر رکھے ہو ئے ہیں ،بیلا روس اور پا کستان کے درمیان دو طر فہ تجا رت کو ایک بلین ڈالرز تک لے جا یا جا رہا ہے ،بلو چستان کے تجا رت سے وابستہ افراد بیلا روس میں بننے والے ٹریکٹرز ،لو ڈرز سمیت دیگر مشینری کے لئے ہما ری خد ما ت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ہم بھی یہاں کا ن کنی ،زراعت و دیگر میں مو جو د سر ما یہ کا ری کے مواقعوں سے فا ئدہ اٹھائیں گے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کو ئٹہ ایوان صنعت و تجا رت کے دورے کے مو قع پر چیمبر کے عہدیداران و دسنیئر ممبرا ن سے اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہی ۔اس سے قبل چیمبر آ ف کا مرس کو ئٹہ کے صدر حا جی عبدالودود اچکزئی اور سنیئر نا ئب صدر عیسیٰ خان سمیت ایگزیکٹو ممبرا ن نے بیلا روس کے سفیر اور وفد کے دیگر اراکین کا استقبا ل کیا ۔اس موقع پر چیمبر آ ف کا مرس کے صدر نے اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ بلو چستان ،افغا نستان اور وسطی ایشیا ئی ریا ستوں کے انٹر نیشنل ٹریڈ روٹ پر واقع صو بہ ہے بلکہ اس کی سرحد ایران سے بھی ملتی ہے یہ صو بہ پا کستان کا رقبے کے لحاظ سے 43فیصد رقبے پر مشتمل ہے بلکہ ملک کا 80فیصد ساحل بھی بلو چستان میں ہی ہے اس کی سر زمین اور جغرافیہ اس صو بے کی اہمیت کو اور بھی بڑھا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بلو چستان صرف پا کستانی معیشت کے لئے استحکام کا باعث بن رہا ہے بلکہ یہ خطے کی تما م مما لک کے لئے بھی معا شی حوالے سے امید کی کر ن ہے ،چیمبر اس صو بے کی معا شی تر قی میں کلیدی کر دار ادا کر رہا ہے بلکہ ہما ری کو شش ہے کہ ہمسا ئیہ مما لک کے ساتھ تجا رت کو فروغ دے کر یہاں امپورٹ اور ایکسپورٹ سمیت انڈسٹریز کو بھی بہتر بنا یا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں ما ہی گیری ،لا ئیو اسٹاک ،زراعت ،کا ن کنی اور دیگر شعبوں میں سر ما یہ کا روں کے لئے وسیع مواقع مو جو د ہیں ہم چا ہتے ہیں کہ بیلا روس کے تجا رت سے وابستہ افراد کے ساتھ بہتر تعلقات کو فروغ دے کر مشترکہ طو ر پر دو طر فہ تجا رت کو فروغ دیا جا سکے،انہوں نے اس خوا ہش کا بھی اظہا ر کیا کہ بلو چستان کے تجا رت سے وابستہ افراد بیلا روس جا کر وہاں کے تجا رت سے وابستہ افراد کے ساتھ کا رو با ری تعلقات استوار کر نا چا ہتے ہیں اس سلسلے میں بیلا روس کے تجا رت سے وابستہ افراد کو بھی یہاں آ ناچا ہئیے ،انہوں نے کہا کہ پا کستان اور بیلا روس دو نوں مما لک کو دو طرفہ تجا رت کے فروغ کے لئے اقدا ما ت میں اور بھی تیزی لا نے کی ضرورت ہے ،حا جی عبدالودود اچکزئی نے کہا کہ سی پیک منصو بہ سے بھی بیلا روس کو بھی مستفید ہو نا چا ہیئے اس کی وجہ سے بھی دو طرفہ تجا رت پر مثبت ا ثرات مر تب ہوں گے۔اس موقع پر بیلا روس کے پا کستان میں متعین سفیر مسٹر انڈری ایمو لو وچ کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ پا کستان اور بیلا روس کے درمیان دو دہا ئیوں تک تجا رتی اور دیگر طرز کے تعلقات قا ئم نہیں تھے مگر جب سے بیلا روس نے پا کستان میں سا ل 2014میں سفارت خا نہ کھو لا ہے اس وقت سے نہ صرف دو نوں ملکوں کے صدور اور وزیر اعظم ایک دوسرے کے مما لک کے دورے کر چکے ہیں بلکہ انہوں نے مختلف نو عیت کے 75معا ہدے بھی کئے ہیں گزشتہ ہفتے بیلا روس کے صدر نے اسلا م آ با دآ کر نہ صرف پا کستا نی اعلیٰ حکام سے ملا قا تیں کیں ہیں بلکہ دو طرفہ تجا رتی حجم کو ایک بلین ڈالر تک لے جا نے پر بھی اتفا ق کیا گیا ہے جو خو ش آ ئند ہے، انہوں نے کہا کہ بیلا روس بلو چستان میں ٹریکٹرز ،لو ڈرز اور دیگر طرح کی ہیوی مشینری کی فرا ہمی چا ہتا ہے بلکہ ہم آ لا ت جراحی سمیت دیگر کو بھی یہاں بر آ مد کر نا چا ہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بیلا روس کے پو ٹا شیم اور کا غذ سمیت ڈیری مصنو عات سے بھی یہاں کے تجا رت سے وابستہ لو گ استفا دہ حاصل کر سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بیلا روس پا کستان کے مختلف صو بوں کے ساتھ ریجنل ٹریڈ ایگر منٹ کا سلسلہ شروع کر چکا ہے اس سلسلے میں پنجا ب ،سندھ اور خیبر پشتونخوا کے ساتھ مختلف معا ہدے ہو چکے ہیں ہم چا ہتے ہیں کہ بلو چستان کے ساتھ بھی اس طرح کے معا ہدے ہوں انہوں نے بلو چستان کے تجا رت سے وابستہ افراد کو دعوت دی کے وہ ان کے ملک آ ئے اور وہاں سے مختلف طرز کے اشیا ئے کو در آ مد کرنے کے لئے حا لا ت کا جا ئزہ لے ،انہوں نے کہا کہ بیلا روس کرا چی اور لا ہو ر میں ٹریکٹر بنا نے وا لی مینو فیکچرنگ کار خا نے لگا رہا ہے جبکہ یہاں زراعت کا ن کنی اور دیگر شعبوں میں بھی سر ما یہ کا ری اور آ لا ت و دیگر کی فرا ہمی کے حوا لے سے صورتحا ل کو دیکھا جا ئے گا ،انہوں نے کہا کہ اس میں کو ئی شک نہیں کہ پا کستان اور چین کا اقتصا دی راہدا ری کا منصو بہ بہت بڑا اور اہمیت کا حا مل منصو بہ ہے اس سے استفا دہ حاصل کر نے اور اس میں شریک ہو نے کے لئے بیلا روس میں بھی کا م ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیلا روس اور اسلا م آ با د میں اردو اور بیلا روس کی زبا نیں جا معا ت میں پڑھا نے کے لئے کا م شروع ہو چکا ہے جس کے تجا رت سمیت دیگر شعبوں میں اچھے اور مثبت نتا ئج سا منے آ ئیں گے ۔آ خر میں چیمبر اا ف کا مرس کی جا نب سے صدر حا جی عبدالودود اچکزئی اور عیسیٰ خان نے بیلا روس کے سفیر کو یا د گا ری شیلڈ پیش کی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…