نواز شریف کی ریلی ایک اور زندگی نگل گئی 

11  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بارہ سالہ سالہ رحمت کی ہلاکت کے بعد ریلی میں شریک ایک موٹر سائیکل نے ایک 55 سالہ شخص کو ٹکر مار دی، 55 سالہ شخص جس کا تعلق چک پیرانہ گجرات سے ہے موٹر سائیکل کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا ہے، اس طرح نواز شریف کے قافلے نے ایک دوسرے شخص کی جان بھی لے لی،

دریں اثناء نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے رحمت کی جان لے لی ہے، حامد کا تعلق لالہ موسیٰ کے علاقے رحمت آباد سے بتایا جاتا ہے اور اس کی عمر 14سے 16سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ کچھ ٹی وی چینل اس کی عمر بارہ سال بتا رہے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق رحمت نواز شریف کے استقبال کیلئے کھڑا تھا جیسے ہی قافلہ سڑک پر نمودار ہوا رحمت اسے دیکھنے کیلئے آگے آیا اور اسی اثنا میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کی زد میں رحمت آگیا، گاڑی کے اگلے ٹائر کے نیچے اس کی ٹانگیں آنے کے باعث وہ سڑک پر گر گیا جبکہ گاڑی کا پچھلا ٹائر اس کے سر کے اوپر سے گزر گیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق وہاں موجود لوگ ایلیٹ فورس گاڑی کے اہلکار کو چیخ چیخ کر کہتے رہے کہ بندہ نیچے آگیا ہے مگر اس نے ان کی نہ سنی اور گاڑی کو تیز رفتاری سے رحمت کے سر کے اوپر سے گزار کر لے گیا۔ رحمت خون میں لت پت سڑک پر پڑا رہا لوگ اسے اپنی مدد آپ کے تحت اٹھا کر طبی امداد کے لیے لے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…