پاک بھارت کشیدگی ۔۔۔! اہم ترین فوجی افسر معطل۔۔۔ دھماکہ خیز انکشاف

1  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی ہر آنے والے نئے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے ۔ بھارت کی الزام تراشیاں بھی جا ری ہیں اور ساتھ ہی ساتھ پاکستانی سرحد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی ۔لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنا بھارت کا روز کا معمول بنتا جا رہا ہے ۔ بھارت اپنے اوپر ہونے والے ہر حملے کا ذمے دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے ۔ذرائع کے مطابق بھارت میں اُڑی حملے کی تحقیقات کے دوران بھارتی حکام نے بریگیڈ کمانڈر کو ہٹا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بریگیڈ کمانڈر تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے پر کام نہیں کریں گے۔کرنل یشپال کو اُڑی سیکٹر کا بریگیڈ کمانڈر لگا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اُڑی سیکٹر پر حملے کے چند گھنٹوں‌بعد ہی بھارت نے بنا تحقیقات کے الزام پاکستان پر لگا دیا تھا۔ لیکن ابھی بریگیڈ کمانڈر کو ہٹائے جانے کے بعد ظاہر ہو رہا ہے کہ اُڑی سیکٹر حملہ اندورنی سازش بھی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب بھمبر، آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر جارجیت کی گئی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا یہ سلسلہ 2گھنٹے تک جاری رہا، تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی جارحیت سول آبادی پر کی گئی ہے مگر ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…