سرفراز مرچنٹ سے انکوائری ایف آئی اے کے سپرد،پیشی کا سمن جاری

9  مارچ‬‮  2016

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارتِ داخلہ نے سرفراز مرچنٹ کی جانب سے ایم کیو ایم اور اسکی قیادت پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کیلئے انکوائری ایف آئی اے کے سپرد کر دی۔ انکوائری ٹیم منی لانڈرنگ، ہتھیاروں کی غیر قانونی خرید اور را کی جانب سے ایم کیو ایم کی فنڈنگ کے الزامات کی تفصیلی چھان بین کریگی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے سرفراز مرچنٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے اور متعلقہ شواہد فراہم کرنے کیلئے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کر دیا۔ وزارتِ داخلہ نے تمام سکیورٹی و انٹیلی جنس اداروں کو بھی انکوائری سے متعلقہ کسی بھی ثبوت یا معلومات موجود ہونے پرانکوائری کمیٹی کے ساتھ شیئرکرنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا۔ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ حکومت ِ برطانیہ کے ساتھ کس سطح پر یہ مسئلہ اٹھایا جائے۔جنگ رپورٹ طاہر خلیل کے مطابق سرفراز مرچنٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ کمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں۔ اگر وہ پاکستان نہ آئے تو ایف آئی اے کی ٹیم برطانیہ جاکر ان کا بیان ریکارڈ کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…