جمعرات‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا کا 16 سال سے کم عمر بچوں پر وار، پی ایم اے نے صورتحال خطرناک قرار دیدی

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک میں اگلے دو سے تین ہفتے کورونا صورت حال کے حوالے سے بہت زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں،کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 7 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 754 افراد میں

کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔یوں کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 38 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں بھی کورونا وائرس کی شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں 16 سال سے کم عمر کے بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا شروع ہو گئے۔پی ایم اے کے مطابق کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد تک جاپہنچی ہے، یہ تعداد صرف رجسٹرڈ کورونا کیسز کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ غیر رجسٹرڈ کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔پی ایم اے نے کہاکہ خدشہ ہے کہ اومی کرون اپنی ہیئت تبدیل کرسکتا ہے، زیادہ مہلک اور شدید ہوسکتا ہے،حکومت فوری طور پر سیاسی جلسوں، دھرنوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کرے۔پی ایم اے نے کہاکہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں پر جرمانے اور سزائیں دی جائیں،شاپنگ مال ،ہوٹل، ریسٹورنٹس میں ویکسینیشن کارڈ چیک کیے جائیں۔ادھر ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 34 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 مریض اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 125 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 45 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 29 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 ہو چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…