ایک لاکھ ڈالر کے فنڈ اور پہلی تنخواہ پریانتھا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل

17  جنوری‬‮  2022

لاہور (این این آئی)معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک لاکھ ڈالر کے فنڈ اور 1667 ڈالر کی پہلی تنخواہ پریانتھا کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی، 10 سال تک تنخواہ بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہے گی۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن شہری پریانتھاکمارا

کی فیملی کے لئے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک لاکھ ڈالر کے فنڈ اور 1667 ڈالر کی پہلی تنخواہ پریانتھا کی بیوہ کو منتقل کردی گئی، فنڈ اور تنخواہ راجکو انڈسٹریز نے بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، 10سال تک تنخواہ بیوہ کیاکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی رہیگی، فنڈ اور 10سال تک تنخواہ کا وعدہ کمپنی نے کیا اور اعلان وزیراعظم نے کیا تھا۔ڈاکٹرشہبازگل نے اکاونٹس کی تفصیلات بھی جاری کیں، جس کے مطابق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نیپریانتھاکی بیوہ اوربچوں کیلئے ایک لاکھ ڈالر اکٹھے کئے جبکہ راجکوانڈسٹریزانتظامیہ نے بھی پریانتھاکماراکی تنخواہ ڈالر میں فیملی کو بھجوائی۔پریانتھاکماراکی موت کے بعدپہلی تنخواہ بینک کے ذریعے پریانتھاکمارا کی بیوہ کواداکی گئی، راجکوانڈسٹریزنے پریانتھا کی فیملی کیلئے ہر سال 20ہزار ڈالرسیلری کی مد میں مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…