منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں روایتی چینی ادویات کا کووڈ کے علاج کا ٹرائل کامیاب

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کووڈ 19 کے علاج کے لیے روایتی چینی ہربل ادویات کے کلینکل ٹرائل کو مکمل کرلیا گیا ہے اور اسے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔یہ اعلان طبی ماہرین کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب پاکستان میں اومیکرون قسم کے باعث کورونا وائرس کی 5 ویں لہر کی شدت بڑھ رہی ہے۔انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل

اینڈ بائیولوجیکل سائنس (آئی سی سی بی ایس)کے ڈائریکٹر پروفیسر اقبال چوہدری نے بتایا ‘چونکہ ان ادویات کو کورونا کی مختلف اقسام سے متاثر مریضوں پر آزمایا گیا تو ہمیں توقع ہے کہ وہ دیگر اقسام کی طرح اومیکرون کے لیے بھی مثر ثابت ہوں گی’۔تحقیقی ٹیم کے قائل ڈاکٹر رضا شاہ نے بتایا کہ ان ادویات کے ٹرائل میں کووڈ کے 300 ایسے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں بیماری کی شدت معمولی یا معتدل تھی اور ان کا علاج گھر پر ہورہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی افادیت کی شرح 82.67 فیصد رہی۔ٹرائل میں چینی دوا Jinhua Qinggan Granulesکو آزمایا گیا تھا جو Juxiechang فارماسیوٹیکل کو لمیٹڈ کی تیار کردہ ہے اور اسے پہلے ہی چین میں کووڈ کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ادویات کے ٹرائلز کی منظوری ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے دی تھی۔خیال رہے کہ 16 جنوری کو پاکستان میں 4340 کووڈ کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو 3 مہینوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔کراچی میں کووڈ کی شرح 39.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور جو اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے 16 جنوری کو ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ 7 دن کے دوران پاکستان میں کووڈ کیسز کی شرح میں 170 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اموات کی شرح بھی 62 فیصد بڑھ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…