پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

ایران کا سعودی عرب میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

تہران (این این آئی)ایران نے سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ دیا ہے جو 2016 میں پیدا ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا،واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے پانچویں دور کی کامیابی کے بعد

ایک اہم ملاقات جدہ میں جاری ہے۔دوسر ی جانب وزارت انٹیلی جنس نے سماجی کارکن اور حکومت کے خلاف مظاہروں کے متاثرین کے خاندانوں کی وکیل فریدہ مراد خانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مراد خانی رشتے میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی بھانجی ہیں۔ انہیں جمعرات کو تہران میں گھر جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔فریدہ کے بھائی اپوزیشن رہ نما محمود مرادخانی جو فرانس میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں نے ایرانی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن اپنے گھر جا رہی تھیں لیکن گھر پہنچنے سے پہلے انہیں جمعرات کی شام گرفتار کر لیا گیا۔ان کی گرفتاری کا علم ان کے اہل خانہ کو کافی دیر بعد ہوا۔پولیس نے فریہ مرادخانی کے گھر میں تلاشی کے دوران اس کے زیراستعمال متعدد اشیا قبضے میں لے لیں۔فریدہ مرادخانی کے بھائی نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی ہمشیرہ کوئی سیاسی کارکن نہیں ہیں کیونکہ ایران میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی آزادی نہیں ہے لیکن وہ انسانی حقوق اور مظاہروں کے متاثرین کے اہل خانہ کا دفاع کر رہی تھیں، فلاحی کام کر رہی تھیں اور پرامن سرگرمیوں میں حصہ لے رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…