ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

کوڑے کرکٹ میں بیٹھے کتاب پڑھتے شامی بچے کی تصویر نے ہلچل مچا دی

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت (این این آئی)لبنان میں ایک دس سالہ شامی بچے حسین کی تصویر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے دل پگھلا دئیے۔ تصویر دیکھ کر لوگوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر ہمدردی دیکھنے میں آ رہی ہے اور وہ اس بچے کی مدد کے واسطے اس کا پتہ معلوم کرنے کے خواہاں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تصویر میں یہ بچہ حسین کچرے کے ایک ڈرم میں بیٹھا

نظر آ رہا ہے اور اس کے ہاتھوں میں کتاب ہے۔ یہ کتاب اس نے کچرے سے ہی نکالی تھی۔ حسین کی تصویر ایک نوجوان لبنانی انجینئر اور یونیورسٹی پروفیسر روڈرک مگامس نے اپنے کیمرے میں محفوظ کی۔ روڈرک نے حسین کو بیروت میں اپنے دفتر کے نزدیک دیکھا تو اس نے اس منظر کی تصویر لے لی۔روڈرک نے بتایا کہ اس نے حسین کو سات منٹ سے زیادہ وقت تک پورے شغف اور پیار کے ساتھ کتاب کے صفحات پلٹتے ہوئے دیکھا۔ خیال رہے کہ یہ کتاب بچوں کے لیے نہیں تھی۔روڈرک کے ساتھ بات سے حسین کے جو حالات سامنے آئے ان کے مطابق وہ بہت ذہین بچہ ہے۔ اسے پڑھائی پسند ہے اور وہ صبح کے وقت اسکول جاتا ہے۔ دوپہر کے بعد حسین خردہ اشیا جمع کرنے کا کام کرتا ہے تا کہ اپنے بیمار باپ اور چار بہنوں کی مدد کر سکے۔روڈرک کے مطابق وہ ایک سوسائٹی کے ساتھ مل کر حسین اور اس کے گھرانے کی مدد کے واسطے مطلوب مالی رقم جمع کرنے پر کام کر رہا ہے۔ اس شرط کے ساتھ کہ حسین دوبارہ سے خردہ اشیا جمع کرنے کا کام نہیں کرے گا اور اپنی تعلیم کے لیے پوری طرح فارغ ہو جائے گا۔روڈرک کے مطابق بہت سے لوگوں نے حسین کی مدد کے طریقہ کار کے حوالے سے استفسار کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…