پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نئے بلدیاتی نظام کے تحت ڈپٹی کمشنرز کوحلقہ بندیاں کرنے کا پابند کردیا گیا

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب بھر میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت ڈپٹی کمشنرز کوحلقہ بندیاں کرنے کا پابند کردیا گیا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر زکوعملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کومراسلہ جاری کیاگیا جس میں کہا گیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن

کی ہدایات کے مطابق آئین پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن کے آرٹیکل 222بی اور سیکشن 221الیکشن ایکٹ کے مطابق حلقہ بندیاں کی جائیں گی ۔الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیاہے جس میں نیبر ہڈ کونسل اور ویلج کی حد بندیاں کی جائیں گی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ بھر میں حد بندیاں کرنے کیلئے تعینات کیے گئے افسران، ڈیلیمیشن کمیٹیوں کے ممبران کو حد بندی کے عمل کے خاتمے تک تبدیل نہیں کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق ضلع جیسی انتظامی اکائیوں کی موجودہ حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے گاں اور پڑوس کی کونسلوں کی حد بندی کرنے کی ضرورت ہے۔تحصیل، قانون گو حلقہ، پٹوار حلقوں، ریونیو اسٹیٹس، درجات اور شہری اور دیہی مقامی علاقوں کی وسعت وغیرہ کے مطابق ان یونٹوں کی حدود، شہری اور دیہی مقامی علاقوں کی حدود میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی جبکہ حد بندی کی کارروائی جاری ہے موجودہ نظام میں تبدیلی نہ کی جائے تاکہ کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور ہموار

کارروائی کی جاسکے ۔مراسلے کے مطابق پاکستان کے الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دیتے ہوئے خوشی ہوئی ہے کہ موجودہ انتظامی اکائیوں، میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور ناکارہ مقامی حکومتوں کی حدود، جو پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے نفاذ سے پہلے موجود تھیں، فوری طور پر بند کر دی جائیں گی اور کسی بھی انتظامی یونٹس کی حدود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔صوبہ پنجاب میں حد بندی کے عمل کے اختتام تک اس ہدایت پر عمل کیاجائے گا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…