اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اچانک چھٹی پر چلے گئے ،اہم مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں اہم مقامات کی سماعت ہونا تھی جن میں ہائوسنگ سوسائٹیز اور گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے خاندان کی طرف سے توہین عدالت نہ لگانے کی درخواست بھی شامل تھی، چیف جسٹس کی تعطیل پر ہونے کی وجہ سے تمام مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی۔