پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں آٹا چینی گندم، کھاد کے بعد اب ادویات کا ممکنہ بحران پیدا ہونے کا خدشہ

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ ملک میں آٹا چینی گندم، کھاد کے بعد اب ادویات کا ممکنہ بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ملک میں سنگین مالی اقتصادی بحران پیدا کر دیا گیا ،

ملک میں آٹا چینی گندم، کھاد کے بعد اب ادویات کا ممکنہ بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک معاشی بدحالی کی بدترین سطح پر آگیا ہے، ملک میں کھاد میسر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کسانوں کو کھاد لے جانے والی گاڑیوں پر حملے کرنے پر مجبور کردیا ہے، کسان کیلئے مہنگی کھاد قطار میں بھی لینا محال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریبوں سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین رہے ہیں،بے حس بے رحم بیمار زہنیت حکمران عوام الناس کے مسائل سے مکمل لا تعلق ہیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ناقابل برداشت مہنگائی سے خوشحال طبقہ بھی غرباء کی سطح پر آگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکمران عوام الناس کیلئے خون چوس گروہ بن چکے ہیں،ملک کی بڑی آبادی روٹی روزگار رہائش سے محروم کر دی گئی ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی انتخابی سرمایہ کار اشیاحصہ داری حاصل کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی کو چھت روزگار روٹی چھن جانے والوں کی حمایت سے کوئی نہیں روک سکتا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…