واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں برفانی طوفان کے باعث متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جن ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ان میں ورجینیا، جارجیا اور شمالی اور جنوبی کیرولائنا شامل ہیں۔شمالی کیرولائنا میں برفانی طوفان کے دوران کاربے قابو ہونے کے باعث2 افراد ہلاک ہوگئے،
شمالی کیرولائنا کے کچھ حصوں میں ریکارڈ برفباری ہوئی، جبکہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ، جبکہ برفانی طوفان کے پیش نظر 80 ملین سے زائد افراد کیلئے ونٹر الرٹ جاری ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں کے تقریبا 2 لاکھ 35 ہزار افراد اتوار کی دوپہر تک بجلی سے محروم رہے۔