منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کے فیصلے پر انوشکا کا ویرات کوہلی کے نام جذباتی پیغام

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے پر ویرات کوہلی کے لیے جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کچھ شکستوں کے بعد کوہلی کے رونے کا تذکرہ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ویرات کوہلی نے 7 سال کے طویل عرصے کے بعد بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اْن کے اچانک اعلان پر کرکٹرز، شوبز شخصیات، شائقین کرکٹ حیران ہوئے اور کوہلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر کی ریٹائرمنٹ پر ایک طویل جذباتی پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے ماضی کے قصوں کا تذکرہ بھی کیا۔انوشکا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘مجھے 2014 کا وہ دن آج بھی یاد ہے جب آپ نے دھونی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اور خود کو کپتان بنائے جانے کا تذکرہ کیا تھا۔اداکارہ نے لکھا کہ ‘اْس دن کے بعد سے میں نے آپ کی کامیابی اور ترقی دیکھی، میں بطور بھارتی شہری آپ کی قیادت اور ٹیم کی کامیابیوں جبکہ بیوی ہونے کی حیثیت سے آپ کے اندر پیدا ہونے والی بہتری اور تبدیلی پر فخر محسوس کرتی ہوں۔انوشکا شرما نے لکھا کہ ‘آپ نے اس دور میں میدان کے علاوہ بھی بہت سارے چیلنجز کا سامنا کیا کیونکہ زندگی آپ کا ان جگہوں پر امتحان لیتی ہے جہاں آپ توقع بھی نہیں کرسکتے، مگر مجھے فخر ہے کہ آپ نے

اپنے ارادوں اور بلند پرواز کے درمیان کسی چیز کو رکاوٹ نہیں بننے دیا۔انہوں نے شکست پر ویرات کوہلی کے آبدیدہ یا اشکبار ہونے کا قصہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کچھ شکستوں کے بعد آپ کی آنکھوں میں آنسو تھے اور اْس وقت میں آپ کے ساتھ بیٹھی تھی، آپ نے میدان میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کی اور آگے بڑھنے کی ہمت کو باندھ کر رکھا۔

انوشکا نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘آپ نے کبھی عہدے کا لالچ نہیں کیا، ہاں مسلسل کوشش کرنے کی عادت نے میری اور مداحوں کی نظر میں آپ کا ایک مقام بنا دیا ہے جسے کبھی کوئی ختم نہیں کرسکے گا، آپ نے سات برسوں کے دوران بہت اچھا کیا اور بطور کپتان بہت کچھ سیکھا جسے اب ہماری بیٹی وامیکا بھی دیکھے گی اور فخر محسوس کرے گی’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…