پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

دل کی دھڑکن کی رفتار اور تنائو سے آگاہ کرنے والا نیا فیس ماسک متعارف

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا اسمارٹ فیس ماسک تیار کیا ہے جو کئی طرح کا طبی ڈیٹا کو ٹریک کرسکے گا۔کووڈ سے تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اب فیس ماسک دیگر پہلوئوں سے بھی زیادہ حفاظت فراہم کرسکیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بٹ نامی اس این 95 ماسک کے اندر ایک سنسر نصب ہے جو متعدد طرح کا طبی ڈیا ڈیٹا کرتا ہے۔یہ سنسر سر کی حرکت کے ساتھ خون پمپ ہونے سے دل کی دھڑکن کی جانچ پڑتال کرتا ہے، جبکہ ماسک سے سانس لیک ہونے یا ناقص فٹنگ سے بھی آگاہ کرتا ہے۔اس طرح یہ سنسر متعدد عوارض کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔دل اور سانس کے ڈیٹا سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ تنائو کے شکار تو نہیں اور کام سے وقفے کی ضرورت ہے۔مگر اس ماسک میں موجود سنسر کو چارج نہیں کیا جاسکتا، حالانکہ پروٹوٹائپ ماڈل میں بیٹری موجود ہے مگر سنسر سانس کی طاقت، حرارت، حرکت اور سورج سے ماسک کی زندگی کو 11 دن تک بڑھا سکتا ہے۔محققین بتدریج اس ماسک کو بیٹری فری بنانا چاہتے ہیں۔ابھی یہ ماسک کلینکل ٹرائلز اور دیگر ٹیسٹوں سے گزرنے کے بعد حقیقی دنیا میں استعمال کے لیے تیار ہوگا۔محققین کی جانب سے پراجیکٹ کوڈ اور ہارڈویئر کو عوام کے لیے جاری کردیا ہے تاکہ دیگر میں اسے تیار کرسکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…