جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

این سی او سی کا اہم ترین اجلاس ختم ،سکولوں کی بندش سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)این سی او سی نے ملک بھر میں 10 فیصد یا اس سے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں کیلئے نئے ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی، اسمارٹ لاک ڈائون یا ایک دن چھوڑ کر اسکول کھولنے جیسے فیصلے صوبوں کی مشاورت سے ہونگے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر اور نیشنل کوارڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت شریک ہوئے۔اجلاس میں کورونا پھیلائو روکنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی اجلاس میں کورونا صورتحال اور اومی کرون کی موجودہ لہر کے دوران تعلیمی سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اومی کرون کا پھیلائو روکنے کیلئے تجویزکردہ نئے ایس اوپیز پر مشاورت کی گئی، عمل درآمد آئندہ 48 گھنٹوں میں تمام شراکت داروں کی حتمی مشاورت کے بعد ہوگا۔اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کورونا پازیٹو کیسز کے تحت کیا جائے گا جس کے لیے تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔این سی او سی اجلاس میں اومی کرون کے عالمی اور علاقائی پھیلائو پر بریفنگ دی گئی۔وزیر صحت یاسمین راشد نے این سی او سی

اجلاس میں پنجاب کی کورونا صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اسکولوں اورکالج کے 80 فیصد طلبہ کو ویکسینیٹ کر دیا ہے، نہیں چاہتے کہ تعلیمی ادارے بند ہوں، کیونکہ پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہوچکا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں کورونا کی صورتحال قابومیں ہے،صوبے کی 57فیصد آبادی (4کروڑ60لاکھ سے زائد ) کو مکمل ویکسینیٹ

کرچکے ہیں،ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم میں1 کروڑ 40 لاکھ آبادی کو ویکسینیٹ کیا ہے۔یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد میں 31جنوری تک ڈور ویکسینیشن مہم فیز2 جاری رہے گی،عوام کوروناسے بچائوکیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں،اومی کرون ویرینٹ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث محکمہ صحت اقدامات کر رہاہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…