پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پشاور میں فائرنگ سے نامور عالم دین شہید، بھائی زخمی

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ، عبدالحکیم (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین شیخ عبدالحمید شہید اور ان کے بھائی زخمی ہو گئے۔پشاور پولیس کے مطابق فقیرآباد میں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی شیخ عبدالحمید اور ان کے بھائی شیخ محمد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شیخ عبدالحمید زخموں کی تاب

نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے قاتلوں تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔دوسری جانب سینیٹر پروفیسر ساجد میر ، سابق وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی طرف سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی انہوں نے کہا کہ علامہ عبدالحمید رحمتی بہت بڑ ے عالم دین تھے امن کی داعی اور بے ضرر شخصیت تھی۔ان کی شہادت سے پوری جماعت رنجیدہ اور دکھی ہے علماء کی شہادتوں کا سلسلہ نیا نہیں ہے ہمارے علماء کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا،علما ء کو ٹارگٹ کرکے مارا جارہا ہے۔ کے پی کے حکومت عوام کے جان ومال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت علامہ رحمتی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔ قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھائیں گے ، مرکزی جمعیت اہل حدیث خیبر پختون خواہ کے نائب امیر وشیخ الحدیث علامہ عبد الحمید رحمتی پرکو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ

کرکے شہید کردیا۔ انہیں آج ا اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے مدرسہ دار القرآن والحدیث السلفیہ قاضی آباد پشاور مرکزی دروازے پر کھڑے تھے۔ جبکہ انکے بھائی شیخ محمد رحمتی شدید زخمی ہیں مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر اور ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے علامہ عبد الحمید رحمتی کے

قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ رحمتی بہت بڑ ے عالم دین تھے، امن کی داعی اور بے ضرر شخصیت تھی۔ان کی شہادت سے پوری جماعت رنجیدہ اور دکھی ہے۔علماء کی شہادتوں کا سلسلہ نیا نہیں ہے۔ ہمارے علماء کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا،علما ء کو ٹارگٹ کرکے مارا جارہا ہے۔ کے پی کے حکومت عوام کے جان

ومال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت علامہ رحمتی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔ قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم راست اقدام اٹھائیں گے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث کے پی کے اور علامہ رحمتی کے خاندان سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں اللہ تعالی یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرما ئے ـ

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…