مری (این این آئی)مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ختم ہونے کے بعد سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق مری کے انٹری پوائنٹس،سترہ میل ٹول پلازہ،ایکسپریس وے،پھلگراں ٹول پلازہ،لوہرٹوپہ،باڑ ہاں،اپر جھکاگلی روڈ پر پنجاب پولیس
،سٹی ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس کے افسران و اہلکار موجود تعینات کر دیئے گئے، پہلے روز سیاحوں کی کم تعداد مری میں سیاحت کیلئے آئی ۔مری میں ان انٹری پوائنٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری رہا جبکہ مین انٹری پوائنٹ سے سیاحوں کی گاڑیوں کا ان آئوٹ کا ریکارڈ بھی بنایا گیا،کمشنر راولپنڈی نے مری میں سیاحوں کے داخلے سے متعلق شرائط واضح کردی ہیں اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مری میں اب سے روزانہ صرف 8 ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی،اس کے علاوہ مری میں شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔