راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے بطور وزیر داخلہ مجھے ملک میں کسی ایمرجنسی کے لگنے کی اطلاعات نہیں، عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بطور وزیر داخلہ ملک کیلئے 3 سے 4 ماہ اہم ہے، وزیر داخلہ کی حیثیت سے ملک میں کسی ایمرجنسی لگنے کی اطلاعات نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے۔