ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

بیجنگ میں اومیکرون قسم کے پہلے کیس کی تشخیص سخت قدغنوں کا دوبارہ نفاذ

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں حکام نے کرونا وائرس کی اومیکرون قسم کے پہلے کیس کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ ملک سرمائی اولمپکس سے قبل اس انتہائی متعدی شکل کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کررہا ہے۔میڈیاپورٹس کے مطابق یہ اعلان جنوبی شہر ژوہائی میں مکینوں پر سفری پابندیاں عاید کرنے کے ایک روزبعد کیا گیا ۔وہاں بڑے پیمانے پر

جانچ مہم کے نتیجے میں سات کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔بیجنگ کے عہدے دارپانگ ژنگہوو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دارالحکومت کے علاقے ہیڈیان میں اومیکرون کے کیس کا پتا چلا ہے اور یہ مقامی طور پر منتقل ہوا ہے۔ پانگ نے بتایا کہ حکام مریض کے اقامتی احاطے اور دفتر کی عمارت میں رہنے والے دیگرافراد کی جانچ کررہے ہیں اور متاثرہ شخص سے منسلک 17 مقامات تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔چین کے قومی صحت کمیشن کے ترجمان مائی فینگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ملک کووائرس کی دونوں متعدی قسموں ڈیلٹا اوراومیکرون کے چیلنج کا سامنا ہے۔انھوں نے خبردارکیا کہ جو علاقے ابھی تک وبا کی زد میں نہیں آئے ہیں،انھیں اپنے روک تھام کے اقدامات میں نرمی نہیں کرنی چاہیے اورچوکنا رہنے کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیے۔چین میں ملکی سطح پر منتقل ہونے والے کوڈ19 کے 104 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…