ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

دبئی ایئرپورٹ پرالامارات کے طیارے کے اڑان بھرنے میں ناکامی کی تحقیقات کا آغاز

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے شہری ہوا بازی کے ریگولیٹر(جی سی اے اے)نے رواں ماہ دبئی کے ہوائی اڈے پرالامارات ایئرلائن کے ایک مسافرجیٹ کے اڑان بھرنے میں ناکامی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دسمبرمیں دبئی کی ملکیتی فضائی کمپنی کا ایک اور مسافر جیٹ اڑان بھرنے کے فوری بعد فضا میں محو پرواز نہیں ہوسکا تھا۔اس واقعہ کے

ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ایئر لائن کے کسی مسافر طیارے کو پیش آنے والے طیارے سے متعلق یہ دوسری تحقیقات ہے۔الامارات کے ترجمان نے کہا کہ حفاظت کمپنی کی اولین ترجیح ہے اور 9 جنوری کو دبئی سے اڑان بھرنے میں ناکامی کے نتیجے میں طیارے کو کوئی نقصان پہنچا تھا اورنہ کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔یہ مسافر طیارہ دبئی سے بھارت کے شہر حیدرآباد جارہا تھا۔اس جیٹ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ روانگی پر ٹیک آف مسترد کردیاس کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ اس ہدایت پر کامیابی سے عملکیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا شعبہ فضائی حادثات انویسٹی گیشن سیکٹر واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ایئرلائن بھی اس کا جائزہ لے رہی ہے۔فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار24 نے بتایا ہے کہ بوئنگ 777 جیٹ نے اپنا ٹیک آف شروع کیا تو اس وقت ایک اور 777 رن وے پر دوڑ رہا تھا۔اس میں کہا گیا ہے کہ بھاری بھرکم جیٹ کے 100 ناٹ تک پہنچنے کے بعد ٹیک آف ختم کر دیا گیا تھا۔جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی پہلے ہی اس امر کی تحقیقات کررہی ہے کہ الامارت کی 20 دسمبر کو دبئی سے واشنگٹن ڈی سی جانے والی مسافر پروازکے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔فضائی کمپنی نے اس کو پیش آنے والے واقعہ کو سرکاری طور پرتکنیکی قرار دیا ہے۔انڈسٹری بلاگ دی ایئرکرنٹ نے فلائٹ ریڈار24 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مسافرجیٹ دبئی سے اڑان بھرنے کے فوری بعد فضا میں بلند نہیں ہوا تھا اور ایک محلے کے اوپرغیر معمولی طورپر نیچے پرواز کر رہا تھا۔تاہم یہ مسافر طیارہ بہ حفاظت امریکا میں اترگیا تھا۔جی سی اے اے نے فوری طور پر ان دونوں واقعات پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…