ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

حسن علی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ بہت دور ہے ،مجھے ابھی بہت ساری کرکٹ کھیلنی ہے۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی کے کیرئیر میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے، اچھا کھلاڑی وہ ہوتا ہے اور جو برے وقت سے خود کو باہر نکال کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی بہت ساری

کرکٹ کھیلنی ہے، اس لیے ریٹائرمنٹ کے بارے میں کبھی نہیں سوچا، میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، پی ایس ایل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔حسن علی نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی خواہش ہوتی ہے کہ جس ٹیم، کلب یا فرنچائز سے کھیلوں اپنی ٹیم کے لیے بہتر پرفارم کروں، میں ہمیشہ اپنی خوراک کا خاص خیال رکھتا ہوں۔فاسٹ بولر نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت ساری غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے کی خواہش مند ہیں، ہم آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل میں بطورایمرجنگ پلئیر آیا، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پلاٹینیم تک پہنچ جانا میرے لیے بڑی کامیابی اور اعزاز کی بات ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں حسن علی نے کہا کہ خواہش ہے کہ لیگ کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائی موجود ہوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں کیونکہ تماشائیوں کا شور اچھا لگتا ہے لیکن اگر کورونا کے حفاظتی اقدامات کے تحت تماشائی میدان میں نہ آ سکے تو وہ گھروں میں بیٹھ کر ہمیں ضرورسپورٹ کریں۔حسن علی نے کہا کہ روٹی گینگ کے نام سے فرنچائز بھی آسکتی ہے، روٹی گروپ کے تمام ممبران کو اپنی ٹیم میں لانا چاہوں گا، روٹی گینگ میں بس فخر زمان کی کمی محسوس کررہے ہیں، حارث سہیل فی الحال شاہین آفریدی کی قیادت میں کھیلے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…