ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل سیون پر خطرات منڈلانے لگے

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یواین پی) کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا کیسز میں بڑھتے ہوئے اضافے سے پی ایس ایل سیون پر خطرات منڈ لانے لگے۔اس حوالے سے پی سی بی کے حکام پیر کو این سی اوسی سے مشاورت کریں گے اور نئی گائیڈ لائن کا تعین کریں گے،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی نے

بھی پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد محدود کرنے کی تجویز دے دی ہے۔پنجاب حکومت بھی موجودہ صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے، پنجاب حکومت پر بھی تماشائیوں کی تعداد کم کرنے کا دبائو ہے، جبکہ بغیر تماشائیوں کے پی ایس ایل میچز کرانے کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ لاہور میں کھیلا جائے گا،موجودہ صورت حال سے پاکستان کر کٹ بورڈ کے حکام کی پریشانی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔پی ایس ایل کے بغیر کسی کورونا کیس کے انعقاد سے آ سٹریلین ٹیم کے مارچ میں پاکستان کے دوسرے کی امید بڑھ جائے گی۔دوسری جانب کر کٹ آ سٹریلیا کو بہانہ بناکر دورے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے کا موقع مل جائے گا۔پی سی بی کے حکام نے پی ایس ایل کے دوران کھلاڑیوں، آفیشلز کے لئے سخت ببل بنائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…