ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

شہزادہ ہیری کی برطانوی حکومت کیخلاف مقدمے کی دھمکی

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( آن لائن )برطا نوی شہزادے ہیری نے باڈی گارڈز واپس حاصل کرنے کے لیے برطانوی حکومت کے خلاف مقدمہ کرنے کی دھمکی دیدی۔شاہی خاندان چھوڑ کر دوسال قبل امریکا منتقل ہونے والے شہزادہ ہیری کا مطالبہ ہے کہ انہیں برطانوی عوام کے ٹیکس سے فنڈ کردہ سکیورٹی فراہم کی جائے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر شہزادہ ہیری کی جانب سے مقدمہ دائر ہوا تو شاہی خاندان کے فرد کی جانب سے میجسٹی حکومت کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہوگا۔ شہزادہ ہیری دو سال پہلے شاہی ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے تھے، اب شہزادہ ہیری کے وکیل نے برطانیہ کی وزارتِ داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر برطانوی حکومت نے انہیں مسلسل سکیورٹی فراہم نہیں کی تو وہ معاملے کا عدالتی جائزہ چاہیں گے۔ اس صورتحال میں شہزادہ ہیری اور وزرا کے درمیان برطانیہ کے ہائی کورٹ میں عدالتی جنگ کے امکانات بڑھ جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ان کے پوتے شہزادہ ہیری کے ان ارادوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…