ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ٹریفک روانی میں بڑی رکاوٹ قرار۔۔ سانحہ مری ، تحقیقاتی کمیٹی کی عمارتیں، ہوٹل سیل کرنے کی سفارش کر دی گئی

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ملکہ کوہسار مری میں برفانی طوفان میں 23 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے مری میں غیر قانونی تعمیرات، عمارتوں، پلازہ اور ہوٹل سیل کرنے کی سفارش کر دی۔واقعہ کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے مری میں

مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے جس کے بعد اس نے اپنی سفارشات حکام کو بھیجی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے کار پارکنگ نہ رکھنے والے ہوٹل، شاپنگ مال اور اپارٹمنٹس کو بھی سیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مری ایکسپریس وے سمیت مری کی تمام ملحقہ شاہراہوں پر غیر قانونی تجاوزات بڑی رکاوٹ قرار دی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے اتوار کو بھی متاثرین کے بیانات ریکارڈ کئے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے مری میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ مری میں ہونے والی شدید طوفانی برف باری کے باعث برف میں پھنسی گاڑیوں میں سوار 23 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…