منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

کروناسے زیادہ عمران وائرس پاکستانیوں کیلئے جان لیواثابت ، پی ڈی ایم کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ترجمان پی ڈی ایم کے حافظ حمد اللہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ۔ اتوار کو ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ پی ڈی ایم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں اضافے نے عوام سے خوشیاں تو کیا زندگی چھین لیں۔ انہوںنے کہاکہ گھروں میں لوگ بے چین اور نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں،یہ فیصلے عمران خان آئی ایم ایف کے حکم پر کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان عوام کا نہیں آئی ایم ایف کا کارندہ ہے،انہوں نے سٹیٹ بینک کی خودمختاری بھی آئی ایم ایف کے حوالے کردی۔ انہوں نے کہاکہ وہ سٹیٹ بینک جس کو قائد اعظم ایک آزاد بینک بناناچاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی خود تو آئی ایم ایف کا غلام ثابت ہوا،اب اس نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو بھی آئی ایم ایف کے غلامی میں دیدیا۔ انہوں نے کہاکہ اومی کرون ،اور کروناوائرس ،سے زیادہ عمران وائرس پاکستانیوں کے لئے جان لیواثابت ہورہاہے لہذا عمران وائرس سے نجات پانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے،قوم پی ڈی ایم کی قیادت کے کندھے سے کندھا ملاکرساتھ دے تاکہ اس جان لیوا بیماری سے قوم نجات پاسکے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…