اسلام آباد (این این آئی)وزیر مذہبی امور سے مصری سفیر طارق محمد دحروج نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میںپاکستان میں مصر کی عظیم درسگاہ جامعہ الازہر کی شاخ کے قیام کا اصولی طور پر اتفاق کیا گیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن، ڈی جی اوقاف
سید طاہر رضا بخاری، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پیر نور الحق قادر ی نے کہاکہ پاکستان میں مصر کی عظیم درسگاہ جامعہ الازہر کی شاخ کے قیام کا اصولی طور پر اتفاق ہو گیا،پاکستان کے دل لاہور میں جامعہ الازہر کالج قائم کیا جائے گا۔ وزیر مذہبی امور نے کہاکہ مصر کی جامع الازہر اساتذہ ، نصاب اور کتب فراہم کرے گی،کالج کے دیگر انتظامی امور پاکستان کے پاس ہونگے،وزارتِ مذہبی امور ، وزارتِ تعلیم، وزارتِ خارجہ، پنجاب اوقاف پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا،گذشتہ ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان کی خواہش پر جامعہ الازہر کی شاخ کھولنے پر بات کی تھی۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ الازہر کالج کے قیام کیلئے مصری حکومت کے ساتھ جلد باضابطہ ایم او یوپر دستخط کیا جائے گا۔مصری سفیر نے کہاکہ کالج میں جامع الازہر اور پاکستان کا مشترکہ نصاب پڑھایا جائے گا،طلبا ء و طلبات آئمہ و خطباء کیلئے ڈگری اور شارٹ کورسز آفر کئے جائیں گے۔ مصری سفیر نے کہاکہ فتوی ڈگری کے علاوہ تفسیر، فقہ، تجوید، سیرت پر مبنی مختصر کورسز پڑھائے جائیں گے۔ وزیر اوقاف پنجاب سعید الحس نے کہاکہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی۔وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن نے کہاکہ لاہور میں جامعہ الازہر کے کالج کے قیام پر اتفاق کرنے پر مصری حکومت کے شکر گذار ہیں۔