اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

پاکستان کا وہ سرکاری محکمہ جس کا 12سال بعد خسارہ ختم ہوگیا آمد ن میں اربوں روپے کا اضافہ ،عالمی سطح پر بھی اعتراف

datetime 16  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ گزشتہ 3 سال میں بین الاقوامی درجہ بندی میں 49 ویں نمبر سے 26 ویں نمبر پر آگیا ہے، عوام کے اعتماد اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مختلف اصلاحاتی اقدامات کے باعث 12سال بعد رواں مالی سال کے دوران ادارہ سالانہ خسارہ ختم کرنے میں

کامیاب ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  اپنے مختلف ٹویٹس میں کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز نے کہا کہ 2018 میں ذمہ داری سنبھالی تو یہ ادارہ خسارے اور چیلنجز کا شکار تھا،گذشتہ 3سال میں پاکستان پوسٹ کی آمدن میں15 ارب روپے کا اضافہ ہوا لیکن تنخواہوں میں سالانہ اضافے کے سبب خسارہ ختم کرنا ایک مشکل ٹاسک تھا۔ مراد سعید نے کہا کہ 2018 میں جب ذمہ داریاں سنبھالیں تو دیگر چیلیجز کے ساتھ ساتھ سالانہ خسارے میں مسلسل اضافہ ، فیٹف کی 13 آبزرویشن بھی تھیں جن پر نہ صرف عملدرآمد کرایا بلکہ بہت ساری مالیاتی سروسز سے متعلقہ اقدامات پر بھی قدغن کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 3سال میں پاکستان پوسٹ کی آمدن میں15 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، تنخواہوں میں سالانہ اضافے کے سبب خسارہ ختم کرنا ایک مشکل ٹاسک تھا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ عوام کے اعتماد اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مختلف اصلاحاتی اقدامات کے باعث 12سال بعد رواں مالی سال کے

دوران ادارہ سالانہ خسارہ ختم کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی خستہ حال عمارتوں کو ٹھیک کرنے کے لئے پیسہ نہیں تھا لہذا ایک نئی سوچ سے ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز کا اسلام آباد سے آغاز کیا اور اب دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جا رہا ہے جو بہتر ماحول کے ساتھ جدتوں سے آراستہ ہوگا۔ انہوں نے عوامالناس اور دیگر سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان تمام چیلیجز کے باوجود پاکستان پوسٹ کو ترجیح دی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…