منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی شہر ی نے 18فٹ لمبا دنیا کا سب سے بڑا فرائی پین تیار کر لیا

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

پٹس برگ(این این آئی) سوشل میڈیا پر آج کل دنیا کے سب سے بڑے فرائی پین کے چرچے ہیں جو 18 فٹ لمبا اور 6.5 ٹن وزنی ہے جبکہ اسے ڈھلواں لوہے (کاسٹ آئرن)سے بنایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسے امریکی شہر پٹس برگ کی ایک مرکزی شاہراہ پر ایک بڑے ٹرالر میں

جاتے ہوئے دیکھا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے حیران ہو کر فورا اس کی تصویریں بھی شیئر کرا دیں۔ دنیا کے اس سب سے بڑے فرائی پین کو لاج کاسٹ آئرن میوزیم میں نمائش کیلیے رکھا جائے گا جو جنوبی پٹس برگ میں زیرِ تعمیر ہے۔ہینڈل سے لے کر مخالف سرے تک اس کی لمبائی 18 فٹ ہے لیکن اب تک گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اندراج کیلیے اس حوالے سے کوئی درخواست جمع نہیں کروائی گئی ۔لاج کاسٹ آئرن میوزیم میں ڈھلواں لوہے کی مختلف مصنوعات اور ان کی تیاری کے مراحل بطور نمائش رکھے جائیں گے جبکہ یہ دیوقامت فرائی پین اس عجائب گھر کے باہر نصب کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو اس طرف متوجہ کیا جاسکے۔توقع ہے کہ یہ میوزیم اس سال مئی یا جون تک مکمل ہوجائے گا اور عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…