اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

فوڈ اتھارٹی کا مضرصحت اشیا بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ کیڑے،سسری زدہ مکئی کے دانوں اورناقص آئل کی بھاری مقداربرآمد

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی سربراہی میں کوٹ لکھپت فیکٹر ی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اشیا قبضے میں لے لی گئی۔کوٹ لکھپت فیکٹر ی ایریا میں کارروائی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں کیڑے،سسری زدہ مکئی کے

دانوں اورناقص آئل کی بھاری مقداربرآمد کرلی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا کہ زنگ آلود، بدبودارمشینری اورپھپھوندی زدہ اجزا کے استعمال سے کارن پاپس تیارکیے جارہے تھے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے مزید بتایا کہ سنیکس یونٹ کو متعدد بارقوانین کی خلاف ورزیوں پر اصلاحی نوٹسز اورجرمانے بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ پروڈکشن ایریا میں غیر معیاری اسٹوریج،حشرات کی بھرمار،گندا اور بدبودارماحول پایا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے ہیں۔رفاقت علی نسوآنہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کی اشیا میں مضر صحت اجزا کا استعمال پیٹ اور معدے سمیت متعددبیماریوں کا سبب بنتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…