اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

کورونا مریض 10دن قرنطینہ کے بعد بھی بیماری کو آگے پھیلاسکتا ہے،نئی تحقیق

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی ایکسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں عندیہ دیا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے ہر 10 میں سے ایک مریض قرنطینہ میں 10 دن گزارنے کے بعد بھی بیماری کو آگے پھیلا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس تحقیق میں ایک نئے ٹیسٹ کو استعمال کیا گیا جو یہ شناخت کرتا ہے کہ

وائرس اب بھی آگے لوگوں کو بیمار کرنے کی حد تک متحرک ہے یا نہیں۔تحقیق میں کووڈ 19 سے متاثر 176 افراد کے نمونوں کی جانچ پڑتال اس ٹیسٹ پر کی گئی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 13 فیصد افراد میں 10 دن بعد بھی وائرس کی مقدار اتنی زیادہ تھی کہ وہ آگے لوگوں میں منتقل ہوکر بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔آسان الفاظ میں وہ لوگ قرنطینہ میں 10 گزارنے کے بعد بھی متعدی تھے اور کچھ افراد میں وائرل لوڈ کی یہ سطح 68 دن تک برقرار رہی۔محققین نے بتایا کہ اگرچہ ہماری تحقیق چھوٹی تھی مگر نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ کئی بار متعدی وائرل لوڈ کا تسلسل 10 روز کے بعد بھی برقرار رہ سکتا ہے اور یہ بیماری کے پھیلائو کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خود یہ پیشگوئی کرنے کے قابل نہیں کہ کونسے مریض 10 دن یا 2 ہفتے بعد بھی وائرس کو آگے پھیلا سکتے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ اس نئے ٹیسٹ کا استعمال ان مقامات پر ہونا چاہیے جہاں موجود افراد میں بیماری کی سنگین شدت کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے تاکہ کووڈ کے پھیلا کی روک تھام کی جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…