منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ کر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے لئے جگہ مانگ لی

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ کر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے لئے جگہ مانگ لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے خط لکھ دیا۔ وزیراعظم کے نام خط میں چیف الیکشن کمشنرنے

پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کے لئے جگہ اورعمارت مانگ لی۔ چیف الیکشن کمشنرنے4 مختلف عمارتیں بھی تجویز کیں۔خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے اقدامات کررہا ہے۔آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اورانتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے کام کریں گے۔خط کے مطابق یونٹ کے قیام کیلئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کاکام آخری مراحل میں ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے 4 مختلف عمارتوں کی تجاویز بھی خط میں بھجوائیں۔ تجویز کردہ عمارتوں میں پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم،پی سی ایس آئی کا گیسٹ ہاوس،وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا خالی فلوراورسر سید میموریل سوسائٹی کی عمارت شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…