بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروںنے کھربوں روپے کما لیے

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس45300پوائنٹس سے بڑھ کر45700پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 74ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے

سے تجاوز کر گیا جبکہ 47.80فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ،بینکوں کے ڈیپازٹس22فیصد بڑھنے ،حکومت کو مرکزی بینک کے بجائے کمرشل بینکوں سے قرض حاصل کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط جیسے عوامل سے بینکنگ سیکٹرمیں خریداری کی لہر ،عالمی بینک کی رواں مالی سال شرح نمو 3.4فیصد رہنے کی پیشگوئی ،حکومت کی جون2022ء تک سرکلر ڈیٹ 700ارب روپے تک کی کمی کی حکمت عملی ،ریفائنری آٹو اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میںخریداری جیسے عوامل کی وجہ سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 3دن تیز ی رہی اس دوران انڈیکس 577.35پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ سرمایہ کاروں کو منی بجٹ کی پارلیمنٹ سے عدم منظوری کے نتیجے میں آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت میں تاخیر کا اندیشہ ،اومیکرون وائرس کی بڑتی ہوئی تعداد ،پرافٹ ٹیکنگ ، خام تیل کوئلے سمیت سیگر کموڈٹیز کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں اور اومی کرون کیسز کی تعداد میں اضافے کے نتیجے میں لاک ڈائون کے خدشات کے نتیجے میں 2دن کی مندی سے انڈیکس 159.55پوائنٹس گھٹ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای 100انڈیکس میں 417.80پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 45345.65پوائنٹس سے بڑھ کر45763.45پوائنٹس ہو گیا اسی طر ح 100.12پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17898.39پوائنٹس سے بڑھ کر17998.51پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31051.00پوائنٹس سے بڑھ کر31329.44پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیز ی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 74ارب7کروڑ18لاکھ82ہزار745روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 77کھرب72ارب 66کروڑ47لاکھ26ہزار245روپے سے بڑھ کر78کھرب46ارب73کروڑ66لاکھ8ہزار990روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران تیزی کی لہر آنے سے انڈیکس 46219.77پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی وجہ سے انڈیکس ایک موقع پر 45205.18پوائنٹس کی پست سطح پر دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ10ارب روپے مالیت کے 51کروڑ43لاکھ84ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم6ارب روپے مالیت کے23کروڑ99لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے

۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1826کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے873کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،830میں کمی اور123کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ہم نیٹ ورک ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ٹریٹ کارپوریشن ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ آر ،سینیر جیکو پاک ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،پاک ریفائنری ، حیسکول پیٹرول ،غنی گلوبل ،جے ایس بینک لمیٹڈ ،کوہ نور اسپیننگ ،فرسٹ دائود بینک ،انویسٹ بینک ،میڈیا ٹائمز لمیٹڈ ،دوست اسٹیل لمیٹڈ ،سلک بینک لمیٹڈ ،نیٹ سول ٹیکنالوجیز ،پرویز احمد کمپنی اورلوٹے کیمیکل سر فہرست رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…