اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

مسلح ڈاکوؤں نے گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی مسافر ویگن کو مسافروں سمیت اغوا کرکے ویرانے میں لیجا کر لوٹ لیا

datetime 16  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(آن لائن)مسافروں کے روپ میں سوار ہونے والے مسلح ڈاکوؤں نے گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی مسافر ویگن کو مسافروں سمیت اغوا کرکے ویرانے میں لیجا کر لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔سنگد ل ڈاکوؤں نے خواتین اور بچوں سمیت تمام مسافروں کو لوٹنے کے بعد گرم چادریں اور جوتے بھی اتروا لئے۔پولیس نے چند ہزار روپے کی ڈکیتی قرار دیتے ہوئے اعلی پولیس حکام کی

آنکھوں میں دھول جھونک دی۔ لٹنے والے مسافر شدید سردی میں ننگے پاؤ ں چل کر اپنے گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مسافروں سے بھری ویگن گوجرانوالہ سے لاہور جا رہی تھی کہ رات سات بجے کے قریب مسافروں کے روپ میں سوار مسلح ڈاکوؤںنے تھانہ صدر مریدکے کی حدود میں داخل ہوتے ہی ڈرائیور کو گن پوائنٹ پر لے کر تمام مسافروں کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر خاموش رہنے کا حکم دیا۔ ڈاکو گاڑی کو یرغمال بنا کر مریدکے نارووال روڈ پر ایک ویرانے میں لے گئے جہاں انہوںنے تمام مسافروں کی تلاشی لے کر ان سے پانچ لاکھ روپے کے قریب نقدی، خواتین سے طلائی زیورات، موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ سفاک ڈاکوؤں نے مسافروں سے گرم چادریں بھی چھین لیں اور تمام مسافروں سے جوتے بھی اتروا لیے۔ ویگن عملہ لٹے پٹے مسافروں کو لے کر تھانہ صدر پہنچا جہاں مسافروں نے پولیس کو اپنی داستان سنا کر گھروں کی راہ لے لی۔مسافروں کے مطابق ویگن عملہ نے انہیں مریدکے شہر میں اتار دیا جس کے بعد قرب جوار کے رہائشی ننگے پاؤں پیدل اپنے گھروں کو روانہ ہوئے جبکہ لاہور کے رہائشی مسافر بھیک مانگ کر گھروں تک پہنچ سکے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اعلی حکام کو صرف35ہزار روپے لوٹے جانے کی اطلاع دی ہے جبکہ مسافروں نے چھینی جانے والی رقم کو پانچ لاکھ روپے کے قریب قرار دیا ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…