اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

’’ آپ شاداب خان ہیں، میں آپ کا ڈرائیور ہوں ‘‘ معروف کھلاڑی شاداب خان کو ائیر پورٹ لینے پہنچ گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا وطن واپس پہنچنے پر حسن علی نے دلچسپ انداز میں استقبال کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ آل راؤنڈر شاداب خان بگ بیش لیگ کھیلنے کے بعد پی ایس ایل میں شرکت کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کی

انتظامیہ ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کے علاوہ ایئرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی بھی موجود تھے اور وہ اپنے دوست کے استقبال کے لیے شرارتً ہاتھ میں ایک پیپر اٹھائے ہوئے تھے جس پر مسٹر شاداب خان تحریر تھا۔اس دلچسپ حرکت کی ویڈیو اسلام آباد یونائیٹڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی نے ہاتھ میں شاداب خان کے نام کا پیپر اٹھا رکھا ہے اور جب شاداب خان قریب پہنچتے ہیں تو حسن علی کہتے ہیں کیا آپ شاداب خان ہیں، میں آپ کا ڈرائیور ہوں شاداب خان۔ حسن علی شاداب خان کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں دوست گلے ملتے ہیں اور پھر حسن علی کہتے ہیں کہ چلیں، چلیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن تحریر کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ حسن علی اور شاداب خان کی دوستی کا بھی لیول ہے، ساتھ ہی آنکھوں میں پیار والا ایک ایموجی بھی شیئر کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…