بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے گیس بحران کا ذمے داری سابقہ حکومت پر ڈال دی

datetime 15  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گیس بحران کا ذمے داری سابقہ حکومت پر ڈال دی اور کہا ہے کہ ہم سے گیس کے مسئلے پر کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہوں گی،شاہد خاقان عباسی صاحب نے اپنے دور میں مہنگے گیس کے سودے کیے، گیس کی

قلت پر ماضی کی حکومتیں ذمہ دار ہیں۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سے گیس کے مسئلے پر کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی صاحب نے اپنے دور میں مہنگے گیس کے سودے کیے، گیس کی قلت پر ماضی کی حکومتیں ذمہ دار ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی ہے، ایس پی آئی 3 ماہ سے نیچے جارہا ہے، جہاں ادائیگیاں نہیں ہورہیں وہاں پر لوڈشیڈنگ ہے۔اْنہوںنے کہاکہ نوازشریف نے ملک سے باہر جانے کے لیے ڈرامہ کیا، کسی کی غلط فہمی ہے کہ عمران خان استعفیٰ دیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم این اے نور عالم صاحب کو اپنے حلقے میں جانا ہے، اسی لیے وہ فکر مند ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی ایم این اے کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے تحفظات وزیر خزانہ شوکت ترین اور دیگر پارٹی رہنمائوں سے ڈسکس کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…