اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

کیوی ڈاکٹر نے آدمی کے کان میں تین دن سے موجود زندہ لال بیگ نکال لیا

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(این این آئی)نیوزی لینڈ میں ڈاکٹر نے ایک شخص کے کان میں تین دن سے موجود لال بیگ کو زندہ حالت میں نکال لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے زان ویڈنگ کچھ دنوں سے پریشان تھے کیوں کہ ان کا ایک کان بند ہوگیا تھا،

انہیں لگا کہ میل یا پانی چلے جانے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ زان کا یہ خیال اس وقت خوفناک خیال میں بدل گیا جب انہیں کان کے اندر کسی جاندار کی حرکت محسوس ہوئی۔زان نے فورا ڈاکٹر سے رجوع کیا۔ ڈاکٹر نے کان کا مختصر معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ پانی چلے جانے کی وجہ سے کان بند ہوا ہے، تجویز کردہ ادویات استعمال کریں۔ڈاکٹر کے نسخے کے مطابق ادویات استعمال کرنے کے باوجود زان کے کان میں کسی جاندار کی حرکت محسوس ہوتی رہی۔ انہوں نے کان کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا۔زان ویڈنگ اس وقت اچھل کر خوف کی حالت میں کرسی پر چڑھ گئے جب ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ کان میں ایک زندہ لال بیگ موجود ہے۔زان ویڈنگ نے کان سے برآمد ہونے والے زندہ لالگ بیگ کی تصویر اپنے فیس بک اکائونٹ سے شیئر کردی جہاں ان کے دوستوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…