اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکاہاتھ خادم الحرمین نے تھام لیا

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)اپنے بیٹے کے مستقبل کے لیے تکلیف اور خوف کیملے جلے تاثرات میں ایک کویتی شہری نے اپنے بچے براک حسین کو علاج کی سہولت فراہم کرنے پر خادم الحرمین الشریفین کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں جاری علاج سے

ان کا بیٹا صحت یاب ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پانچ سالہ بچے کے بارے میں پتا چلا کہ وہ ایک نامعلوم بیماری کا شکار ہے۔ والد کی اپیل کے بعد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے براک حسین کی علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ۔براک کے والد نے خام الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی سخاوت کی تعریف کی اور بچے کے علاج میں معاونت کی ہدایت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا صحت یاب ہو کرپوری زندگی خادم الحرمین کی پیشانی چومتا رہے تب بھی ان کا شکریہ ادا نہیں کیا جا سکتا۔انھوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنا پیغام پہنچانے کے لیے سفارت خانے کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل ہوا اور دو ہفتوں کے اندر ان کے بیٹے کے سعودی عرب میں سفر اور علاج کی منظوری کا جواب موصول ہوگیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو کچھ ہوا وہ ایک خواب کی طرح تھا لیکن خادم حرمین شریفین کے لیے یہ کوئی عجیب بات نہیں ہے اور یہ راحت ایسے وقت میں آئی جب بچے کے تمام علاج ناکام ہو گئے۔ ڈاکٹروں نے اسے ہدایت کی کہ وہ اسے اپنے ساتھ گھر لے جائیں۔ اسے ایک ایک آکسیجن ٹیوب لگائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…