جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے پیسے لیکر سہولیات فراہم کرنے کے انکشافات

datetime 15  جنوری‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے پیسے لیکر سہولیات فراہم کرنے کے انکشافات ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی انسانی حقوق کی سربراہی میں جیلوں کا دورہ کرنے والی ٹیم کی رپورٹ نے کچا چٹھا کھول دیا جس کے مطابق جیل حکام نے تسلیم کیا ان پر

ایلیٹ کی جانب سے شدید سیاسی دبا ئوڈالا جاتا ہے۔بااثر قیدیوں کو جہلم اور میانوالی کی جیلوں سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے دبا ئو پر اڈیالہ رکھنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھکر جیل کے قیدی نے جیل انتظامیہ کو رقوم منتقلی کے شواہد بھی فراہم کر دیئے، قیدی کے بھائی نے جیل اردلی کو ایزی پیسہ سے ایک لاکھ 40 ہزار دینے کے ثبوت دیئے۔رپورٹ کے مطابق جیل حکام سِرے سے انسانی حقوق سے واقفیت ہی نہیں رکھتے، جیل کے میٹنگ رجسٹر بھی قیدیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی نشاندہی کرتے ہیں، اعلی حکام کو جیل دوروں پر جو سب اچھا دکھایا جاتا ہے حقیقت میں ویسا نہیں، جیل میں قیدیوں کیساتھ زور زبردستی کا سلوک کر کے حکام ان سے مالی فوائد لیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…