اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پی سی بی نے شاندار کارکردگی دکھانے پرکھلاڑیوںپر خزانے کے منہ کھول دئیے

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی جانب سے 2021 میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو فی کس 15 لاکھ روپے کا انعام دیا۔ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 2021 اور بالخصوص ٹی 20 ورلڈکپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں

اور ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں قذافی اسٹیڈیم میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد،عماد وسیم، شاہنواز دھانی، ساجد خان،عابد علی،ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور چیف سلیکٹر محمد وسیم سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ حسن علی، شاداب خان اور محمد حفیظ کراچی میں نجی مصروفیت کے سبب شریک نہیں ہوسکے۔ تقریب کے آغاز سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اْن کی کارکردگی کو سراہا جبکہ انہوں نے کھلاڑیوں کو فی کس 15،15 لاکھ روپے انعام دیا۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رمیزراجہ کا کہنا تھا فینز کو قومی کرکٹرز گراؤنڈز میں واپس لیکرآئے ہیں،اس ٹیم نے بچوں میں کرکٹ کا شوق دوبارہ پیدا کیاہے۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ سر نیچے اور پرفارمنس اوپر یہ فلاسفی کھلاڑیوں کو سمجھائی ہے جبکہ انہوں نے امیدظاہرکی کہ کھلاڑی مستقبل میں بھی ایسا ہی کھیل پیش کریں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ چار ملکی سیریز سے متعلق آئی سی سی کو تمام تفصیلات سے 10 روز میں آگاہ کردیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کو بھی10 وکٹوں سے یادگار شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…