اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سلمان خان فلم پسند نہ کرنے پر فلمی ناقد سے بدلہ لینے کے لیے گھٹیا حرکت پر اتر آئے

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)دنیا بھر میں اپنے مداح رکھنے والے بالی وڈ کے ‘دبنگ’ سلمان خان فلم پسند نہ کرنے پر فلمی ناقد سے بدلہ لینے کے لیے گھٹیا حرکت پر اتر آئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2016ء میں روزنامہ ‘دی ہندو’ کے مدیر اعلیٰ سچن کالباگ نے انکشاف کیا تھا کہ ایک انٹرویو کے

دوران سلمان خان نے ایوارڈ یافتہ فلمی ناقد کے سامنے پیشاب کر کے ان کی بے عزتی کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سچن کالباگ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایک دہائی قبل ایک ایوارڈ یافتہ خاتون فلمی ناقد سلمان خان سے انٹرویو کے لیے گئیں، فلمی ناقد نے مذکورہ اداکار کی چند فلموں کے نام لکھے جن میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا لیکن وہ اس پر غصہ ہوگئے۔سچن کالباگ کے مطابق ایک فلم کی ریلیز کے دوران وہی فلمی ناقد سلمان خان کا دوبارہ انٹرویو کرنے گئیں۔ انٹرویو سے قبل سلمان خان فلمی ناقد سے بدلہ لینے کا ارادہ کر چکے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے فلمی ناقد کو انٹرویو کے لیے پہلے گھنٹوں انتظار کروایا، انٹرویو شروع ہونے سے قبل اداکار کچھ ہی فاصلہ پر موجود درخت پاس گئے اور پیشاب کرنا شروع کردیا۔ سلمان خان کی اس حرکت پر فلمی ناقد انٹرویو منسوخ کر کے وہاں سے چلی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…