اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن ) وزیر دفاع پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر رہنما پرویز خٹک کی گاڑی کا ٹائر موٹروے پر برہان کے قریب پھٹ ہو گیا۔ حادثے میں وزیر دفاع خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک اپنے آبائی شہر نوشہرہ میں جلسے میں شرکت کے لیے آ رہے تھے

کہ انہیں راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔پرویز خٹک کو بعدازاں دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا جس کے بعد وہ نوشہرہ کے لیے روانہ ہو گئےدوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار چودھری غلام حسین نے کہا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت سے قبل انتہائی غصے میں تھے میری ان سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات بھی ہوئی اور اس وقت وہاں پر دیگر ایم این ایز بھی تشریف فرما تھے ۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہمیں کوئی ووٹ دے گا اور نہ میں کسی کو ووٹ دوں گا،صاف اعلان کر رہا ہوں۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے وزراء پر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پارٹی تباہی کی شکار ہے اور ایسے حالات رہے تو خیبر پختونخواہ سے ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی اور میں الیکشن نہیں لڑوں گا اور اگر اس کے باوجود اگر عمران خان پھر وزیراعظم بن جاتے ہیں تو ان کی ٹیم کا حصہ نہیں بنوں گا ۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن )کے رکن اسمبلی جاوید لطیف نے وزیراعظم کی موجودگی میں نعرلگایاکہ قدم بڑھائو پرویز خٹک ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں میاں جاوید لطیف نے ایوان میں نعرہ لگا دیا کہ قدم بڑھاؤ پر ویز خٹک ہم تمھارے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلوں کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…