اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی جنرل کا ہیلی کاپٹر کیسے گرا؟ انکوائری رپورٹ میں کہانی کھل گئی

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) تمل ناڈو میں بھارتی جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثہ کی انکوائری رپورٹ آخر کارمنظر عام پر آ ہی گئی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کسی تکنیکی خرابی، سبوتاژ یا غفلت کے باعث تباہ نہیں ہوا تھا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق 8 دسمبر کو

موسم کی صورتحال میں غیر متوقع تبدیلی کے سبب ہیلی کاپٹر بادلوں میں داخل ہوکر راہ بھٹک گیا جس کے سبب حادثہ ہوا، ہیلی کاپٹر Mi-17 V5 حادثہ میں ٹرائی سروسز کورٹ آف انکوائری نے اپنی ابتدائی رپورٹ جمع کرادی ،تمل ناڈو کے کنور کے پاس گھنے کہر کے سبب فوج کا ہیلی کاپٹر 8 دسمبر کو حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر بادلوں میں داخل ہوا تو اسے آگے، نیچے اوپر کچھ دکھائی نہیں دیا ۔ ایسے میں پائلٹ کا کنٹرول بھی متاثر ہوا۔ اس کے سبب حادثہ ہوا اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ خیال رہے کہ اس حادثے میں جنرل بپن راوت سمیت 13 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ سی ڈی ایس بپن راوت ویلنگٹن واقع ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج میں لیکچر دینے جا رہے تھے، جانچ ٹیم نے حادثہ کے سب سے ممکنہ سبب کا پتہ لگانے کے لئے سبھی دستیاب گواہوں سے پوچھ گچھ کے علاوہ پرواز کا ڈیٹا، ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کا تجزیہ کیا۔ کورٹ آف انکوائری نے حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی، سبوتاژ یا غفلت کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ دوسری جانب جانچ کے نتائج کی بنیاد پر کورٹ آف انکوائری نے کچھ سفارشات بھی کی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…