سندھ حکومت کا صوبے بھرمیں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ تمام شادی ہالز، مارکیٹس اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار

15  جنوری‬‮  2022

کراچی( آن لائن ) سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ بازاروں میں صرف ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس

ہوا جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا اس کو جرمانہ کیا جائے گا اور جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔صوبے میں تمام شادی ہالز، مارکیٹز اور عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا جس میں اسپتالوں کی گنجائش کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسپتالوں میں کتنی گنجائش ہے اور مزید کتنی ضرورت ہے بتایا جائے۔ شادی تقریبات میں کھانہ باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بازاروں میں صرف ویکسین کیے گئے افراد کے داخلہ کی اجازت ہو گی اور انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا ریکارڈ چیک کرنا لازمی ہو گا۔حکومت کی ویکسی نیشن مہم پورے سندھ میں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ احتیاتی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے۔ عوام تعاون کریں گے تو اس جاری کورونا لہر پر بھی کنٹرول ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…