اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف آ رہے نہ حکومت لانا چاہتی ہے،سینئر صحافی نے سابق وزیر اعظم کیلئے میڈیکل بورڈ، تشکیل دینے کی وجہ بتا دی

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف آ رہے نہ حکومت لانا چاہتی ہے اور نہ ہی لا سکتی ہے۔ان کے لیے میڈیکل بورڈ نیا ڈرامہ شروع ہو گیا ہے، حکومت عوام کو بتانا چاہتی ہے کہ وہ نوازشریف کو واپس لانا چاہتی ہے۔ن لیگ یہ ثابت کرنا چاہے گی کہ ان کی صحت

ٹھیک نہیں،فی الحال پاکستان نہیں آ سکتے،انہوں نے مزید کہاکہ جو رپورٹس برطانیہ سے آئیں گی ان کی تصدیق کون کرے گا۔اگر پاکستانی بورڈ بھی رپورٹس کو دیکھتا ہے اور کہتا ہے کہ نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں تو پھر حکومت انہیں کیسے واپس لا سکتی ہے۔یا درہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور واپسی کے لیے 9رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سینئر پروفیسرز پر مشتمل9رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے جو5روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم کو سپیشل میڈیکل بورڈ کا کنوینئر بنایا گیا ہے جبکہ پروفیسر ڈاکٹرغیاث الانبی طیب، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید، پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید، پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین ،پروفیسر ڈاکٹر عنبرین حامد، پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ بھی میڈیکل بورڈ کے رکن ہوں گے۔میڈیکل بورڈ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 29 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے گا اور بورڈ 5 روز کے اندر نواز شریف کی میڈیکل کنڈیشن کے بارے میں اپ ڈیٹ کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…