منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

جہانگیر ترین اپنی الگ پارٹی بنا سکتے ہیں، سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی اہمیت بہت بڑھ رہی ہے۔جہانگیر ترین نے لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں کچھ لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ وہ سیاسی جماعت

بنانا چاہتے ہیں مگر میرے خیال میں وہ ایسا نہیں کریں گے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ پارٹی بنانا تو جہانگیر ترین کے لیے مشکل ہے مگر وہ فیصلہ کن کردار کسی مرحلے پر ادا کر سکتے ہیں مگر ابھی تبدیلی کے کوئی آثار نہیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے ن لیگ کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے ہیں۔جہانگیرترین اس دوران کئی مرتبہ لندن بھی آئے گئے ہیں، جہانگیر ترین فی الحال ن لیگ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے، جہانگیر ترین کے جہاز کے ساتھ ہیلی کاپٹر، باغات اور آموں کی پیٹیوں کا بھی کردار تھا، پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین کی جتنی سرمایہ کاری تھی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ملا کر بھی اتنی سرمایہ کاری نہیں تھی۔صرف عمران خان کی مرضی ہوتی تو جہانگیر ترین کب کے گرفتار ہوگئے ہوتے، جہانگیر ترین کے اثر و رسوخ کا اندازہ اس سے لگایئے کہ وزیراعظم کی خواہش کے باوجود وہ گرفتار نہیں ہوئے، پی ٹی آئی میں جہانگیر ترین کا گروپ نہ صرف برقرار ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…