منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

ویزادوبارہ منسوخ ،ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا میں حراست میں لے لیا گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2022 |

میلبرن(این این آئی) آسٹریلیا میں دوبارہ ویزا منسوخ ہونے کے بعد ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کو حراست میں لے لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جوکووچ نے آسٹریلیا کی جانب سے دوبارہ ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ چیلنج

کردیا ہے، آسٹریلیا سے بے دخل اورویزا منسوخی کیخلاف درخواست کا فیصلہ آنے تک جوکووچ کوحراست میں لے لیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نواک جوکووچ نے آسٹریلین بارڈر فورس کے ویزا منسوخی کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا اورکچھ روز قبل ہی عدالت نے انہیں آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دی تھی۔گزشتہ روز آسٹریلیوی حکومت نے ایک بار پھر سربین ٹینس اسٹار جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا جس کے بعد ان کے وکلا نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں حکم امتناع کی درخواست جمع کرادی ہے۔مقامی عدالت نے سماعت کے بعد کیس فیڈرل کورٹ کو بھجوا دیا ہے ویزا منسوخی کیخلاف جوکووچ کی اپیل پرسماعت اتوار کو ہوگی۔جوکووچ کا ویزا گزشتہ ہفتے میلبرن پہنچنے پر کورونا ویکسین کی شرائط پوری نہ کرنے پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے آسٹریلیا پہنچے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…