اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ند ی نالوں، دریائوں اور پہاڑی علاقوں میں سفرسے گریز کریں،عوام کو خبردار کردیا گیا

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی) ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق منگل،بدھ اور جمعرات تک گلگت بلتستان میں بارش، بر ف باری اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا پھسلنا،لینڈ سلائیڈنگ

اور برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے، لہٰذا ضلع گلگت کے تمام عوام کو تنبیہ کیاجا تا ہے کہ ند ی نالوں، دریاں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے گریز کریں۔ا س کے علاو ہ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس دوران گاڑیوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر بالخصوص نلتر،گاشو، پہوٹ، کارگاہ، گواچی،بگروٹ، ہراموش، بارگو، شروٹ،جگلوٹ گورواور بسین کے عوام کومطلع کیا جا تا ہے کہ ایسے نالے یا پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں اور ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں،دریا کے قریب رہائش پذیر ہیں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال یا جانی مالی نقصان کی صورت میں بر وقت کاروائی کے لئے درجہ زیل نمبرات پر اطلا ع دیں۔ الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت:811-920724 05، ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 920100۔05811920102 اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر /چیرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر تعیناتی عمل میں لاکر رپور ٹ پیش کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…