جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں ۔۔۔ نادرانے زبردست سہولت متعارف کرادی

datetime 15  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جاز کیش اور ایزی پیسہ کے ساتھ مل کر تمام نادرا دفاتر پر اپنی خدمات کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیاں قبول کرنے کی سہولت متعارف کرا دی۔ شہری اب اپنی جاز کیش اور ایزی پیسہ ایپ کے ذریعے نادرا دفاتر میں شناختی کارڈ پروسیسنگ یا دیگر شناختی دستاویزات کی فیس ڈیجیٹل طور پر ادا

کر سکتے ہیں۔ڈیجیٹل ادائیگیوں کی یہ سروس نادرا سینٹرز پر حال ہی میں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں سے شروع کی گئی اورنئی سروس نقد ادائیگی کے ساتھ ساتھ متبادل ڈیجیٹل ادائیگی کے آپشن فراہم کرکے عوامی سہولت میں اضافہ کرتی ہے۔ اس سروس کو23ملین سے زائد ایزی پیسہ اور جازکیش والیٹ صارفین با آسانی استعمال کر سکیں گے اس سلسلے میں افتتاحی تقریب نادرا ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک، سی ای او جاز ، عامر ابراہیم اور سی ای او ایزی پیسہ، محمد مدثر عاقل بھی موجود تھے۔کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے لیے موبائل والٹس کے ساتھ نادرا کااشتراک ایک ڈیجیٹل اور دستاویزی معیشت کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور اسٹیٹ بینک کے وڑن کی عین عکاسی کرتا ہے۔شہریوں کیلئے ڈیجیٹل ادائیگی کے گیٹ ویز کے اجراء کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ انہوں نے شناخت کے نظام کے لیے نادرا کو

گلوبل بینچ مارک بنانیکاعزم کیا اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کِئے۔ انہوں نے کہا کہ “چونکہ ہم سمارٹ گورننس اور بہتر سروس ڈیلیوری کے اہداف کے حصول کے راستے پر جارحانہ انداز میں چل رہے ہیں، میری قیادت میں نادرا کی ڈیجیٹل مداخلت کا واحد مقصد شہریوں اور معاشرے کو بڑے پیمانے پر سہولت فراہم کرنا ہے۔طارق ملک نے کہا کہ ڈیجیٹل

ادائیگی کا پلیٹ فارم 20 ملین سے زیادہ ممکنہ صارفین کو ادائیگی کے آسان متبادل آپشن فراہم کرتا ہے جو پہلے ہی جاز کیش اور ایزی پیسہ دونوں کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے 655 نادرا مراکز میں روزانہ تقریباً ایک لاکھ سے زائد صارفین نادرا مراکز پر آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادائیگی کے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کا مقصد

ڈیجیٹل نیٹ پر ایک بہت بڑا کسٹمر بیس لانا ہے تاکہ انہیں ادائیگی کا ایک آسان اور محفوظ طریقہ پیش کیا جائے اور ڈیجیٹل پاکستان کی طرف موڑ دیا جائے۔سی ای او جاز کیش مرتضٰی علی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جاز کیش اور نادرا کا اشتراک ہمیشہ مثالی رہا ہے اور اس سروس کا آغاز عوامی خدمات کو ڈیجیٹل کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔

سب سے بڑے ڈیجیٹل موبائل والٹ کی حیثیت سیجاز کیش کی انتظامیہ اپنا قومی فریضہ سمجھتی ہے کہ حکومت کو کیش لیس اکانومی کی طرف منتقل کرنے میں مدد کریں، اور ایسے اقدامات کی بدولت ہم اسٹریٹجک اشتراک کو موثر بناتے ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان کے شہریوں کو نادرا کی خدمات کی فراہمی میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فعال کر کے، لین دین کو زیادہ محفوظ اور آسان بنا کر سہولت فراہم کرے گی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…