منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایف آئی اے لوگوں کو ہراساں نہ کرے پورا ملک اس وجہ سے عدم استحکام کا شکار ہے، چیف جسٹس

datetime 15  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ایف آئی اے لوگوں کو ہراساں نہ کرے پورا ملک اس وجہ سے عدم استحکام کا شکار ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

دوران سماعت پیٹرن ان چیف ہندو کونسل نے بتایا کہ فضل ٹاؤن کراچی میں دھرم شالا کی زمین پر کمرشل پلازا بنایا جا رہا ہے۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا کہ دھرم شالہ قدیم تھا اور زمین متروکہ وقف کی ہے، اس پر تعمیرات ہو سکتی ہیں۔چیف جسٹس نیاستفسار کیا کہ کیا اس طرح تمام پرانی عمارتیں گرانے کا حکم دے دیں؟ چیئرمین صاحب آپ اپنی ذمہ داریوں سے فرار حاصل نہیں کر سکتے۔عدالت نے دریافت کیا کہ لاہور کے جین مندر اور نیلا گنبد پر ایف آئی اے نے کیا کارروائی کی ہے؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے تفتیش کے نام پر جال بچھا دیتا ہے کہ کتنی مچھلیاں بیچ میں آئیں گی، ایف آئی اے لوگوں کو ہراساں نہ کرے پورا ملک اس وجہ سے عدم استحکام کا شکار ہے۔سماعت میں سپریم کورٹ نے کراچی میں دھرم شالہ کی زمین پر قبضے کا مقدمہ اور شواہد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اتنی بڑی کرتار پور راہداری بنا دی، باقی ملک میں بھی اقلیتی عبادت گاہیں ہیں۔رمیشن کمار نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں اقلیتوں کے لیے کوئی سہولیات نہیں ہیں جس پر چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کوروسٹرم پر بلا کر کہا کہ مجھے یہ خطرہ لگ رہا ہے کہ جلد خیبرپختونخوا کے اسپتال فائیو اسٹار ہوٹل بن جائیں گے، ہسپتالوں میں عام شہریوں کے لیے کوئی سہولت نہیں۔بعدازاں عدالت نے چیف سیکرٹری کو صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں کی حالت زار پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…